تبليغاتX
انتظار

انتظار

مناسبات

2011/7/20

اسعد ا... ایامکم

ولادت با سعادت منجی عالم بشریت ، سید ، سردار ، سلطان عصر رواں حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی مناسبت پر تمام سبھی حضرات کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امام کے ظھور کے لءے  دعا کرتے ہیں ۔

... مزید تفصیلات ...

ثابت لینک

مراسلہ ساعت 6:10 PM کی طرف سے رضا

مناسبت اسلامی

2011/8/18

 

ولادت با سعادت حضرت امام حسن مجتبی (ع) آپ سبھی حضرات کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔

 

ثابت لینک

مراسلہ ساعت 0:54 AM کی طرف سے رضا

سوال و جواب

2011/7/21
سوال وجواب

سوال: اگر امام مہدی علیہ السلام کی حکومت اچھی حکومت ہے تو منافق کس طرح ذلیل ہوں گے؟ کیا امام علی علیہ السلام کی حکومت اچھی حکومت نہیں تھی ،جس میں منافقوں نے اپنی جگہ بنائی اورامام علی علیہ السلام کوخانہ نشین کردیا؟

جواب: حکومت کئی طرح سے اچھی ہوتی ہے ،جیسے حاکم اچھاہو، حکومت کے قانون شرعی ہوں، عوام کے ساتھ حکومت کاسلوک اچھاہو یاحکومت میں عدالت پائی جاتی ہو۔

تمام معصومبن علیہم السلام کی حکومت اچھی حکومت ہے، امام مہدی (عج) کی حکومت پوری دنیاپرہوگی، اس میں عدالت، شریعت کے قانون اور اللہ کا نور حاکم ہوگا۔ لیکن گناہ و گمراہی بھی باقی رہے گی اہل بیت علیہم السلام کی روایاتوں سے پتاچلتاہے کہ دجال کاخروج امام مہدی(عج) کی حکومت کے خلاف ہوگا۔ یہودی و ناصبی لوگ جمع ہوکر ایک دوسرے کی مدد کریں گے اور امام کی حکومت کے خلاف جنگ کریں گے۔

ثابت لینک

مراسلہ ساعت 5:17 PM کی طرف سے رضا

حضرت ولی عصر کی ولادت باسعادت

2011/7/20
حضرت ولی عصر کی ولادت باسعادت

    حضرت ولی عصر علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور آپ کے وجود مبارک سے متعلق روایات بے شمار ہیں، امام علیہ السلام کی ولادت باسعادت کوبیان کرنے والی تفصیلی روایات معتبر کتب حدیث میں موجود ہیں، انھیں روایات میں سے ایک تفصیلی روایت ینابیع المودۃ کے مولف اور اہل سنت کے معروف عالم فاضل قندوزی نے اپنی کتاب کے ص۴۴۹ اور ۴۵۱ پر نقل کی ہے ان کے علاوہ شیخ طوسی نے اپنی کتاب ''غیبت'' میں اور شیخ صدوق نے ''کمال الدین'' میں صحیح اور معتبر سند کے ساتھ جناب موسیٰ بن محمد بن قاسم بن حمزۃ بن موسیٰ بن جعفر علیہما السلام سے اور انہوںنے امام محمد تقی علیہ السلام کی دختر جناب حکیمہ خاتون سے نقل کیا ہے کہ جناب حکیمہ نے فرمایا:


Read more...

ثابت لینک

مراسلہ ساعت 5:54 PM کی طرف سے رضا

غیبت امام زمانہ (عج)

2011/7/20
غیبت امام زمانہ (عج)

ll2vhjgd09vo5cg6qjw.jpg

  امام مھدی علیہ السلام کی غیبت پر گفتگو کرنے سے پھلے بھتر ھے کہ دیگر ائمہ طاھرین کے حالات پر بھی مختصراً نظر ڈالی جائے۔ رسول اسلام کے بعد اکثر مسلمانوں نے بالترتیب ابوبکر، عمر اور عثمان کی بیعت کرلی تھی۔ عثمان کے زمانے میں حکومت کے ظلم و ستم و مسئولین اور سرکاری افسروں کے غیر ذمہ دارانہ اور تعصب آمیز افعال وحرکتوں کی وجہ سے مسلمان نھایت پریشان ھوگئے تھے جس کی وجہ سے انھوں نے آخر کار عثمان کو قتل کردیا۔ اس کے بعد حضرت علی علیہ السلام کو اپنا خلیفہ تسلیم کرلیا اور آپ کے ھاتھ پر بیعت کرلی۔ حضرت علی علیہ السلام کی حکومت چار سال اور چند ماہ سے زیادہ باقی نھیں رہ سکی جس کے دوارن بھی اصحاب جمل، معاویہ اور خوارج کے ساتھ آپ کو تین طویل جنگوں کاسامنا کرنا پڑا۔ بالآخر خوارج میں سے ایک شخص (ابن ملجم) نے آپ کو شھید کردیا۔


Read more...

ثابت لینک

مراسلہ ساعت 5:4 PM کی طرف سے رضا

غيبت امام زمان ميں دعا

2011/7/19
غيبت امام زمان ميں دعا


زيارت حضرت عباس ابنِ علي ابنِ ابي طالب عليہما السلام

اللہ کا سلام، ملائکہ مقربين، انبيائ و مرسلين، عباد صالحين اور تمام شہدائ و صديقين کا سلام اور ان کے تحيات صبح و شام آپ کے لئے ہوں اے فرزندِ اميرا لمومنين(ع)!

ميں آپ کے لئے تسليم و تصديق اور وفا و اخلاص کي گواہي ديتا ہوں جو آپ نے نبي مرسل (ص) کے فرزند، سبطِ منتخب، دليل عالم، وصي مبلغ اور مظلوم ستم رسيدہ کے ساتھ روا رکھي۔


Read more...

ثابت لینک

مراسلہ ساعت 4:59 PM کی طرف سے رضا

ایک مصلح، دنیا جس کی منتظر ہے

2011/7/19

ایک مصلح ، دنیا جس کی منتظر ہے


جب دنیا سخت ترین اضطراب و بے چینی میں مبتلا ہوگی ہر طرف ظلم و تشدد کے شعلے بھڑک رہے ہوں گے انسانیت کے درمیان سے امن اوربرادری ناپید ہوچکی ہوگی اور سربراہان حکومت اصلاح اور بڑھتے ہوئے فساد کو روکنے سے عاجز ہوں گے، جنگ و جدال، قتل و غارتگری اور اختلافات کے باعث نسل انسانی خطرہ میں پڑ جائے گی، خطرناک ایجادات اور اجتماعی قتل کے اسلحے ترقی کی منزل پر ہوں گے انسانی اقدار دم توڑ چکی ہوں گی اور ان کی جگہ اخلاقی برائیوں کا دور دورہ ہوگا، کمزور اور چھوٹے ممالک اور اقوام کی حمایت وحفاظت کے نام پر وجود میں آنے والے اداروں سے بھی ضعیف اور مظلوم اقوام مایوس ہوچکی ہوں گی۔


Read more...

ثابت لینک

مراسلہ ساعت 4:43 PM کی طرف سے رضا

علامات ظھور

2011/7/18
علامات ظہور

نزول حضرت عیسی علیہ السلام :

          حضرت مہدی علیہ السلام سنت کے قائم کرنے اوربدعت کومٹانےکاانصرام  وانتظام عالم میں مشغول ومصروف ہوں گے کہ ایک دن نمازصبح کے وقت بروآیتی نمازعصرکے وقت حضرت عیسی علیہ السلام دوفرشتوں کے کندھوں پرہاتھ رکھے ہوئے دمشق کی جامع مسجد کے منارہ ٴشرقی پرنزول فرمائیں گے حضرت امام مہدی ان کااستقبال کریں گےاورفرمائیں گے کہ آپ نمازپڑھئے ،حضرت عیسی کہیںگے کہ یہ ناممکن ہے ،نمازآپ کوپڑھانی ہوگی ۔چنانچہ حضرت مہدی علیہ السلام امامت کریں گے اورحضرت عیسی علیہ السلام ان کے پیچھے  نمازپڑھیں  گے اوران کی تصدیق کریں گے ۔(نورالابصار۱۵۴،غایۃالمقصود ۱۰۴۔۱۰۵ ،بحوالہ مسلم وابن ماجہ ،مشکوة ۴۵۸)

Read more...

ثابت لینک

مراسلہ ساعت 4:29 PM کی طرف سے رضا

امام مھدی علیہ السلام کی خصوصیات

2011/7/18
 امام مھدی علیہ السلام کی خصوصیات


0naepe5j3znkq0775uq.jpg 

(۱)۔ ولادت کا مخفی ہونا


                     آپ کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ ہے کہ آپ کی ولادت مخفی وپوشیدہ ہوئی تھی سعید بن جبیر کہتا ہاے کہ امام سجاد علیہ السلام سے میں نے سنا کہ آپ نے فرمایا (فی القائم منا سنن من سنن الانبیاء علیہم السلام ۔۔۔۔۔وسنۃ من ابراھیم ۔۔۔۔۔۔واما من ابراھیم فخفاء الولادۃ واعتزال الناس ۔۔۔)شخ صدوق۔ کمال الدین وتمام النعمۃ ج۱باب ۳۱  ح ۳ترجمۃ:
 امام سجاد علیہ السلام نے فرمایا کہ ہمارے قائم میں پیامبران الھی جیسی سنن اور صفات پائی جاتی ہیں جس طرح ابراھیم کی ولادت مخفی ہوئی تھی اور لوگوں سے دورتھے اسی طرح ہمارے قائم عج میں بھی وہی خصوصیات پائی جاتی ہیں بعنی انکی ولادت بھی مخفی ہوگی ۔

Read more...

ثابت لینک

مراسلہ ساعت 4:20 PM کی طرف سے رضا

امام زمانہ کا نسب نامہ

2011/7/17
امام زمانہ کا نسب نامہ


آپ کاپدری نسب نامہ یہ ہے محمد بن حسن بن علی بن محمد بن علی بن موسی ابن جعفر بن محمدبن علی بن حسین بن علی وفاطمہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، یعنی آپ فرزندرسول ،دلبند علی اورنورنظربتول علیھم السلام ہیں ۔

 امام احمد بن حنبل کاکہناہے کہ اس سلسہٴ نسب کے اسماٴکو اگر کسی مجنون پردم کردیاجائے تواسے یقینا شفاحاصل ہوگی (مسندامام رضاص۷)

آپ سلسہٴ نسب ماں کی طرف سے حضرت شمعون بن حمون الصفاٴوصی حضرت عیسی تک پہنچتاہے ۔۔.....


Read more...

ثابت لینک

مراسلہ ساعت 0:0 AM کی طرف سے رضا

ولادت امام زمانہ

2011/7/16
ولادت امام زمانہ


امام زمانہ عج کاحلیہ مبارک کتاب اکمال الدین میں شیخ صدوق فرماتے ہیں کہ سرورکائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کاارشادہے کہ امام مہدی ،شکل وشباہت، خلق وخلق، شمائل وخصایل ،اقوال وافعال میں میرے مشابہہ ہوں گے۔ آپ کے حلیہ کے متعلق علماٴ نے لکھا ہے کہ آپ کارنگ گندم گون ، قد میانہ ہے ۔ آپ کی پیشانی کھلی ہوئی ہے اورآپ کے ابرو گھنے اورباہم پیوستہ ہیں ۔ آپ کی ناک باریک اوربلند ہے آپ کی آنکھیں بڑی اورآپ کا چہر ہ نہآیت نورانی ہے ۔ آپ کے داہنے رخسار پرایک تل ہے ”کانہ کوکب دری “ جوستارہ کی مانند چمکتاہے ، آپ کے دانت چمکداراورکھلے ہوئے ہیں ۔ آپ کی زلفیں کندھوں پرپڑی رہتی ہیں ۔ آپ کاسینہ چوڑا اورآپ کے کندھے کھلے ہوئے ہیں آپ کی پشت پراسی طرح مہرامامت ثبت ہے جس طرح پشت رسالت مآب پرمہرنبوت ثبت تھی .

(اعلام الوری ص۲۶۵ وغایۃ المقصود جلد۱ ص ۶۴ ونورالابصارص۱۵۲)۔

ثابت لینک

مراسلہ ساعت 4:9 PM کی طرف سے رضا


ہم نے ضرورت محسوس کی کہ اردو زبان میں مھدویت کے موضوع کی ترویج اور اس کی نشر و اشاعت کی جاءے ۔


Powered by BLOGFA
Designed by YAS THEME
Output Blog